اسلام آباد،لاہور میں جھڑپوں کے بعداسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ایک مرتبہ پھر پولیس اہلکاروں کو حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر کنٹینر بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی شاہراہ پر فیض آباد کے مقام پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اس وقت جڑواں شہروں کے اندر بھی مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز اہلکار دکھائی تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد پل کے نیچے مرکزی شاہراہ کے اطراف میں بھی کنٹینرز تاحال رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ انھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے راستے سیل کرنے میں استعمال کر رہی ہے۔لاہور میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد راولپنڈی میں پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، راولپنڈی پولیس نے مقامی قیادت اور کارکنان سمیت113 افراد پر مشتمل فہرست تیار کر لی ہے، راجہ بازار،شمس آباد،کمیٹی چوک اور ملحقہ علاقوں میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی،مخصوص مقامات پر پولیس کہ بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے20 اپریل کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔
