اسلام آباد،کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے دھرنا فوری ختم کیا جائے۔
سعد رضوی نے کالعدم ٹی ایل پی شوری ممبران کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کارکنان فوری طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں، شوری ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں۔سعد رضوی نے کہا کہ شوری ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکنان، عوام 6 دن سے مشکلات کا شکار ہیں، 20 اپریل کی ہڑتال کی کال فوری واپس لی جائے۔انہوں نے کہا کہ قبلہ ظہیر الحسن شاہ صاحب میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔
