ہومپاکستاننومئی کے ماسٹر مائنڈ محب وطن نہیں ہوسکتے، مریم اورنگزیب

نومئی کے ماسٹر مائنڈ محب وطن نہیں ہوسکتے، مریم اورنگزیب

لاہور (سب نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے ملک کو دیمک کی طرح کھانے کی کوشش کی، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ محب وطن نہیں ہوسکتے۔

جناح ہاوس لاہوردورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9مئی کے ماسٹرمائنڈ محب وطن نہیں ہوسکتے، جو کچھ جناح ہاوس میں ہوا یہ صرف ملک دشمن ہی کرسکتا ہے، یہاں رکھی قائد اعظم کی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا گیا، اس کی مسجد کو بھی نہیں چھوڑا گیا، اسپتال، ایمبولینسز اور جانوروں کو بھی جلایا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے ملک کو دیمک کی طرح کھانیکی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزا ملے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

اس سے قبل میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کا مسئلہ حل کردیا ہے، ہیلتھ انشورنس میڈیاوکرز کے لئے ہے، 2ہفتے میں طریقہ کار طے کر لیا جائے گا، ماضی میں پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو بند کردیا گیا تھا،۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مہنگا ترین ملک سستا کرکے دکھایا ہے، بجٹ میں ہر شعبہ میں بہتری لانے کے لئے سمت کا تعین کردیا گیا ہے، آئی ٹی کے لئے بڑی رقم رکھی گئی ہے، لون اسکیم متعارف کرائی گئی ہے سیلاب کے باوجود تاریخی فصلیں ہوئیں، اور حکومت نے بھی پیٹرول اور گندم کی قیمت کم کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے9مئی کے واقعات کو مستر د کردیا، قوم انتشار سے تھک چکی ہے اور چاہتی ہے کہ ایک دوسرے کو جوڑنے کا کلچر پروان چڑھے، موجود حکومت کا مقصد ہے کہ عوام کو جوڑنے کی بات کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔