ہومتازہ ترینسمندری طوفان بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا دی، 8افرادہلاک

سمندری طوفان بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا دی، 8افرادہلاک

گجرات (سب نیوز)بھارت میں آنے والے بائپر جوائے کے خوفناک اثرات آنے لگے، مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز یک رپورٹ کے مطابق بھارت کے معاشی حب ممبئی میں آنے والے بائپر جوائے کے باعث چار افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے چاروں نوجوان تھے۔
ماہرین موسمیات نے 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ طوفانی ہوا کی رفتار کی پیش گوئی کی ہے، جو 150 کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے جنوب میں ممبئی میں پولیس اہلکار نے کہا کہ پیر کی شام جوہو کے ساحل پر چار لڑکے ڈوب گئے۔ اب تک، ہمیں دو کی لاشیں ملی ہیں، اور باقی دو کو تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ طوفان بحیرہ عرب میں اونچی لہروں، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواوں کے ساتھ گجرات کے ساحلی علاقوں کو ٹکرایا، درخت اکھڑ گئے اور دیواریں گر گئیں، جبکہ راجکوٹ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ ساحلی گجرات کے آٹھ اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ، انتظامیہ ماہی گیری جمعہ تک معطل کر دی ہے اور سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق گجرات ملک میں تیل کی بہت سی تنصیبات اور بڑی بندرگاہوں کا گھر ہے اور زیادہ تر کو کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔1998 کے ایک طوفان نے گجرات میں کم از کم 4 ہزار افراد کو ہلاک اور کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔