ہومبریکنگ نیوزبیرون ملک مقیم تشدد پراکسانے والوں کیخلاف اسلام آباد کے تھانے میں مقدمہ درج

بیرون ملک مقیم تشدد پراکسانے والوں کیخلاف اسلام آباد کے تھانے میں مقدمہ درج

اسلام آباد::قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف حملے پراکسانے کے الزام میں بیرون ملک بیٹھ کر شہریوں کو تشدد کیلئے بھڑکانے والوں کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی اورغداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آرمیں شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی،وجاہت سعید خان اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ اسلام آباد کے شہری محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا۔ نامزد تمام ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔