ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی عہدے سے مستعفی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔مبین جتوئی نے استعفی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اختلافات کی بنا پر دیا۔

مبین جتوئی نے اپنا استعفی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو بھیج دیا۔مبین جتوئی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلہ کررہے ہیں، کسی فیصلے میں مشاورت نہیں کی جارہی، جنرل سیکرٹری کو مشاورت میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا، چیئرمین عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، پارٹی کے لیے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔