ہومپاکستانکرپشن کیس، عظمی خان اور شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا

کرپشن کیس، عظمی خان اور شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا

لاہور (سب نیوز )اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عظمی خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا، عظمی خان اور احد مجید گرفتار نہ ہو سکے۔

ترجمان اینٹی کرپشن عبدالواحد کے مطابق اینٹی کرپشن نے عظمی خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا، عظمی خان اورشوہراحد مجید گرفتارنہ ہو سکے۔ چھاپے لاہوراورلیہ میں واقع ان کے گھروں پرمارے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن پراربوں روپے کی زمین دھوکادہی سے خریدنے کا مقدمہ ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان نے اربوں کی زمین صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمی کیخلاف لیہ میں 5261کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے، زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021 میں خریدی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عظمی خان نے شوہر احد مجید سے ملکر جعلی انتقالات کروائے،غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمی نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی،دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے،رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا،اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا، ڈاکٹر عظمی خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر عظمی خان اور ان کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی،زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمی وغیرہ کے خلاف مقامی تھانے میں زبردستی زمین خریدنے کی شکایات درج کروائیں،کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں،دھوکہ دہی سے خریدی گئی زمین کا بعد ازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن نے کہاکہ دھوکہ دہی میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔