ہومٹاپ سٹوریچیئرمین پی ٹی آئی کی پاپولسٹ پوسٹ فیکٹ سیاست نئی جمہوریت کی بنیادیں ہلا رہی ہے ، بلاول

چیئرمین پی ٹی آئی کی پاپولسٹ پوسٹ فیکٹ سیاست نئی جمہوریت کی بنیادیں ہلا رہی ہے ، بلاول

چیئرمین پی ٹی آئی نے معاشرے میں جو پاپولسٹ پوسٹ فیکٹ سیاست متعارف کرائی وہ ہماری نئی جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے،
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ روس سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اہم شراکت داری ہے، سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ عراق کے ساتھ معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد ہمیں نئی حکومت سے بہت توقعات تھیں، افغانستان کی عبوری حکومت عالمی برادری سے وعدے پورے کرے اور عالمی برادری افغانستان کی طالبان حکومت سے رابطے رکھے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت پر پاکستان کی پوزیشن وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے، افغانستان اپنی سرزمین دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کا قیام خطے کے لیے بھی مثبت اقدام ہے۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان عبوری دور میں ہے جہاں ہم جمہوریت کی طرف بڑھ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فوج ان کی مدد کیوں نہیں کر رہی، چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے مسائل اس وقت ہوئے جب فوج نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستانی معاشرے میں جو پاپولسٹ پوسٹ فیکٹ سیاست متعارف کرائی ہے وہ ہماری نئی جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے، اسی طرز کے پاپولزم نے امریکہ کی 200 برس پرانی جمہوریت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔