اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست کا معاملہ ،رجسٹرار آفس نے پنجاب کے پی کے اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی،
رجسٹرار آفس نے دونوں اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر دس اعتراضات لگائے ہیں
درخواست اعتراض کیا گیا کہ وزیر اعظم، صدر مملکت، وزراء اعلی کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا،
درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی،
یہ اعتراض کیا گیا کہ متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ رجوع کیا گیا،
درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں،
ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ؛پنجاب ،کے پی کے اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
