اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 8500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ اس میں جاری سکیموں کیلئے 5900 ملین اور 7 نئی سکیموں کیلئے 2600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں کپسٹی بلڈنگ آف ایجوکیشن منیجرز کیلئے 15.604 ملین روپے، وزیراعظم ڈاریکٹو کے تحت بھارت کے غیر قانوی زیر تسلط جموں و کشمیر کے 1600 طلبا کو وظائف کیلئے 200 ملین روپے، این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 250 ملین روپے، مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کیلئے 400 ملین روپے، گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس F-11/1 اسلام آباد کے قیام کیلئے 325 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز مارگلہ ٹائون کے قیام کیلئے 150 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-13/1 کے قیام کیلئے 51.463 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-14/4 کے قیام کیلئے 43.127 ملین روپے، قومی احتساب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے 225 ملین روپے، پراجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 72.358 ملین روپے، میٹرک۔ٹک (ٹیوٹ) اور عام تعلیم کے تعارفی پروگرام کیلئے 100 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سکولوں میں چھٹی سے بارہویں کے 200 کلاس رومز میں ای لرننگ کی سہولت کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 16.121 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
وزات تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کیلئے 8500 ملین روپے مختص
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
