ہومبریکنگ نیوزڈیفنس ڈویژن کے 16 منصوبوں کے لئے 3400 ملین روپے مختص

ڈیفنس ڈویژن کے 16 منصوبوں کے لئے 3400 ملین روپے مختص

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ڈیفنس ڈویژن کے 16منصوبوں کیلئے 3400 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،

ان میں 8جاری اور 8 نئے منصوبے شامل ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ڈیفنس ڈویژن کی جاری سکیموں کیلئے 2112.56 ملین روپے جبکہ نئی سکیموں کیلئے 1287.43 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جاری سکیموں میں آئی سی ٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایگریکلچر سسٹم کی تیاری کیلئے 190 ملین روپے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایوی ایشن سٹی پاکستان کے قیام کیلئے 853 ملین روپے، نیشنل سپٹیل ڈیٹا انفراسٹرکچر کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 60 ملین روپے، انسٹی ٹیوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن اسلام آباد کے قیام کیلئے 40.43 ملین روپے، نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان اسلام آباد کے قیام کیلئے223.55 ملین روپے، این آئی ایچ ٹی سنٹر آف ایکسی لینس فار پریونٹیو ، کارڈیو ویسکولر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 170ملین روپے، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کی جانب سے اسلام آباد میں میڈیکل سٹی کیلئے اراضی کے حصول (فیز۔2) کیلئے558.127 ملین روپے اور خانپور ڈیم واٹر سورس (فیز۔3)پر واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کیلئے 17.45 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان تمام سکیموں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 880.500 ملین روپے لگایا گیا تھا۔

ڈیفنس ڈویژن کی جاری سکیموں نیو جنریشن نیشنل جیو ڈیٹک ڈیٹم آف پاکستان کے قیام کیلئے 9 ملین روپے، ایریل فوٹو گرافک سروے کیلئے جدید یو اے ویز (ڈرونز) کی خریداری کیلئے 272 ملین روپے، فاسٹ رسپانس بوٹس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے 300 ملین روپے ، ٹیک اسسمنٹ لیب کے قیام کیلئے 123.89 ملین روپے، چرار ڈرین میں 5کلومیٹر دوہرا کیرج وے (کنٹونمنٹ بورڈ) کی تعمیر کیلئے 282.54 ملین روپے، ضرار شہید روڈ ڈرین (3 کلومیٹر، کنٹونمنٹ بورڈ )کی اپ گریڈیشن کیلئے 100 ملین روپے، بی آر بی کینال سے 9 کلومیٹر روڈ کی تعمیر (کنٹونمنٹ بورڈ) کیلئے 100 ملین روپے،اعظم چوک سے لدھڑ بیدیاں روڈ (7کلومیٹر ، کنٹونمنٹ بورڈ) کیلئے 100 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 5179.61 ملین روپے لگایا گیا ہیجس میں 1522.614 ملین روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔