ہومبریکنگ نیوزبجٹ: کراچی کے فور منصوبے کیلئے 17 ارب سے زائد کی رقم مختص کردی

بجٹ: کراچی کے فور منصوبے کیلئے 17 ارب سے زائد کی رقم مختص کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں کے فور منصوبے کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی ہے۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے بھی رقم مختص کی ہے۔بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 17 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔