ہومبریکنگ نیوزکوشش ہے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ نہ ڈالا جائے،عائشہ غوث پاشا

کوشش ہے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ نہ ڈالا جائے،عائشہ غوث پاشا

عالمی سطح پرپیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات سب پرہوں گے،وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کوئی ٹیکس عائد نہ کریں، مسائل کوسامنے ر کھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مہنگائی کی سطح کم ہونی چاہیے، بجٹ کوریلیف پرمبنی بنا نے کی کوشش ہے،عالمی سطح پرپیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات سب پرہوں گے،کوشش ہوگی عام آدمی پرکم سیکم بوجھ ڈالیں،کوشش کررہے ہیں کم سے کم قیمت پرفیول حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پربڑھتی ہیں تواثرات ہوتیہیں،عام آدمی کیاستعمال کی اشیاکی قیمتیں کم کی ہیں،سپلائی چین میں بہتری لائی جائیگی۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثرہوئی،کوشش ہے ایسے ٹیکس نہ لگائیں جس عام آدمی متاثرہو،ہماری کوشش ہے ٹیکس نیٹ کوبڑھایاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔