ہومبریکنگ نیوزبجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، مریم اورنگزیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دیکھیں گے کہ معاشی وژن کیا ہوتا ہے، چار سال کا بدحالی کا سفر ترقی میں تبدیل ہوگا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ عوام دیکھیں گے کہ معاشی وژن کیا ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا، وہ سفر اب کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک فسادی اور انتشار پھیلانے والے نے ملکی معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، اب سمت استحکام کی طرف ہے، 4 سال کی نااہلی، نالائقی ، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی کہ وجہ سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھا، اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، زراعت، بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج عوام دیکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔