ہومبریکنگ نیوزپنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، عطا تارڑ

پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، عطا تارڑ

لاہور:وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، مشترکہ امیدوار لائے جانے کا بھی امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترین گروپ اور ن لیگ کے اچھے تعلقات ہیں ، ساہیوال سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور جھنگ سے فیصل جبوانہ سمیت ترین گروپ کے تمام ہی لوگ ن لیگ سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ چلیں گی، انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔