ہومبریکنگ نیوزملکی سیاست میں ہلچل:جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیے پر نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا

ملکی سیاست میں ہلچل:جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیے پر نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا

لاہور:پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماں نے شرکت کی۔سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔

پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔سیاسی رہنمائو ں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔