ہومٹاپ سٹوریعلی زیدی، فواد چودھری، عمران اسماعیل جہانگیر ترین گروپ میں شامل

علی زیدی، فواد چودھری، عمران اسماعیل جہانگیر ترین گروپ میں شامل

لاہور:ملک کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان جمعرات کی شامل پانچ بجے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما علیم خان کے گھر رہائش گاہ پر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا گیا۔100 کے قریب سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چودھری نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہوگئے۔

دوسری طرف نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی کو خیر باد کہنے والوں میں عامر کیانی، محمود مولوی، راجہ یاور کمال، فردو عاشق اعوان، رانا نذیر، پیر سعید الحسن شاہ، عمیر نذیر، خالد محمود، جاوید انور اعوان، جلیل شرقپوری، رائے اسلم ،جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوں گے۔راجا یاسر ہمایوں ، ملک خرم ،مراد راس ، میاں خالد کل اجلاس میں شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔