اسلام آباد:بھارتی حکومت نے پاکستان فٹ بال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں ویلکم کرنے کے لئے کلئیرنس دے دی ۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو کلئیرنس سے متعلق بتا دیا، پی ایف ایف کو اے آئی ایف ایف سے باضابطہ دعوت اور تمام کلیرنس دستاویزات موصول ہوگئے ہیں۔
بھارت کی وزارت کھیل، خارجہ اور داخلہ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی، پاکستان فٹ بال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔ ساف کپ اس ماہ انڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، فٹ بال فیڈریشن قومی فٹ بالرز کیلئے انڈین ویزا موریشیس سے درخواست دے گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن بھارت جانے کیلئے پاکستانی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے، پی یف ایف کو تاحال بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کلیئرنس کا انتظارہے۔
