Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا

عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی: عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہمت اور حوصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر غروب کے بعد طلوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، اس تحریک کا حصہ یوں جو خودار پاکستان چایتی یے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قید تنہائی سے گزرا، اب اپنا تجزیہ چیئرمین کو بتا ئوں گا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروں گا، جیل میں قید بے گناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور ہم ان کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے پریشان تھے انہیں بتایا تو انھوں مجھے اللہ کے حوالے کیا اور بہت زیادہ ساتھ دے کر حوصلہ افزائی کی، اللہ نے حفاظت کی ہے، بہنوں خاندان والوں کا مشکور ہوں۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے اور 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔