اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو کرایا گیا، اجلاس سے غیرحاضری پر چوہدری مسعود کو شوکاز جاری کیا گیا، ثابت ہوا کہ 22 جولائی کو چوہدری مسعود ترکی میں ہی تھے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا ہے کہ پاسپورٹ گم ہونے پر چوہدری مسعود ترکی سے پاکستان واپس نہ آسکے، چوہدری مسعود کیخلاف دانستہ ووٹ نہ ڈالنا ثابت نہیں ہوسکا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کیخلاف آرٹیکل 63 ون اے کے تحت ریفرنس خارج کیا جاتا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا جاری کردہ ریفرنس میرٹ پر نہیں ہے۔

