ہومپاکستانگوجر خان،تیز رفتار جیپ کی گاڑی کو ٹکر 4 افراد جاں بحق

گوجر خان،تیز رفتار جیپ کی گاڑی کو ٹکر 4 افراد جاں بحق

گوجرہ خان،گوجر خان میں تیز رفتاری 4جانیں لے گئی، گلیانہ روڈ کے قریب جیپ کی گاڑی کو ٹکر سے حادثہ پیش آیا، 5زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ کے قریب تیز رفتار لگژری جیپ نے پیچھے سے ٹیکسی کار کو ٹکر دے ماری، حادثے میں دو بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق 5زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جیپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔