اسلام آباد،محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بروز ہفتہ صبح سے ہی موسم ابر آلود ہے۔ ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل چھائے رہیں گے۔اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ چترال ، مالاکنڈ، بونیر ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بھی گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے۔ پوٹھو ہار ریجن ، گوجرانوالہ، لیہ، ملتان ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب آج سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمعہ سے جاری ہے۔ میانوالی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ فیصل آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شکرگڑھ اور کامونکی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ رحیم یارخان میں تیزہواوں کے ساتھ بارش کے باعث متعدد درخت گرگئے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
