اسلام آباد(سب نیوز) سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے مزید8ملزمان حسنین ،امجد برکت ،قاسم ، خضر حیات ،سیمسون ندیم، چاند سلامت ، داؤد پرویز ، یونس کو سیکٹرF-6 اور F6-2کے ایریا میں انکروچمنٹ کے کیس میں سزاسناتے ہوئے قیدبامشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روزچیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر سی ڈی اے کے شعبہ انفورسٹمنٹ کے انسپکٹر دو ست محمد نے کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کرنے پر 8 ملزمان حسنین ،امجد برکت ،قاسم ، خضر حیات ،سیمسون ندیم، چاند سلامت ، داؤد پرویز ، یونس کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کو عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔
سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے 8 کس ملزمان جن کے چالان دوست محمد انسپکٹر انفورسمنٹ نے بھجوائے تھے، ان پرہر8 ملزمان کوقید با مشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزا ئیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیجوا دیا۔جس پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد کے سیکٹرF-6اور اس کے اردگرد کا ایریا پوش ہے لہٰذا اس ایریا میں اور اس کے اردگردکسی کو بھی انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی
،ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہو گا،کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قانون سب کیلئے برابر ہے، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سی ڈی اے کی طرف سے ایڈووکیٹ حسنین حیدر تھہیم پیش ہوئے۔
انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزمان کو پہلے بھی کئی مرتبہ وارننگز دی جا چکی ہیںلیکن یہ لوگ باز نہ آرہے ہیں انہوں نے پیدل چلنے کے راستوں پر اور گرین ایریا پر بھی قبضہ یا ہوا ہے،ملزمان کو عدالت کی طرف سے سزا ہوئی اور عملہ کو ہدایت ہوئی کہ اگر یہ دوبارہ وائلیشن کریں تو ان کا چالان داخل عدالت کیا جائے۔
