اسلام آباد(سب نیوز)نیب راولپنڈی نے 190ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل میں 22سابق وفاقی وزرا کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب راولپنڈی نے تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22 سیاسی رہنماوں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلے جاری کر دئیے ہیں۔
نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چودھری کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب نے اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا ہے۔نیب کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز احمد شاہ سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نیب راولپنڈی نے 22 سابق وفاقی وزرا اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ نیب سابق وزرا اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کیخلاف 190 ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب روالپنڈی نے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں 22سابق وفاقی وزرا کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
