ہومبریکنگ نیوزوفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے

اسلام آباد:ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ صفر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 6 سات ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 12 روپے بڑھی۔ مٹن 9 روپے 45 پیسے مہنگا جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت میں سات روپے اڑسٹھ پیسے اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران فی کلو آلو دو روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر، انرجی سیور بلب، چاول، تازہ دودھ اور چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ البتہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 139 روپے 77 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 14 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔