اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائیدذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جبکہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کی تھی۔

