Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہیکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہماری جماعت کے رہنماں کو تھری ایم پی او اور مختلف مقدمات میں گرفتار کیاگیا۔

میرے خلاف دو بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے جن میں ضمانت لے رکھی ہے اور خدشہ ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا۔درخواست میں استداعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی تفصیلات طلب کی جائیں اور گرفتاری کا آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے اور اگر گرفتاری مطلوب ہے تو بتایا جائے کہ کن وجوہات پر 3 ایم پی او کی کارروائی بنتی ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔