ہومبریکنگ نیوزجہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے ہدایات جاری کردیں

جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے اور اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ جہانگیرترین نے 2 روزکے دوران 20 کے قریب سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔