Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزنومئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا متعدد مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا

نومئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا متعدد مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا

لاہور:لاہور میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنماں کے رابطوں کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جلا گھیرا اور توڑپھوڑکے معاملے میں حماد اظہر اور اسلم اقبال کا عمران خان اورپارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حماد اظہر اور اسلم اقبال کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن تبدیل ہوئی، دونوں رہنماں کے رشتے داروں سمیت کئی افرادکو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے اور رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے، حماد اظہر کے سیکرٹری اور دیگر رشتے داروں کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔