اسد عمر کی عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت 13 جون تک منظور کرلی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اسد عمر کی 13 جون تک ضمانت منظور کی۔
دوسری جانب 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ریمانڈ اعجاز چوہدری سے پستول برآمد کرکے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے کی فرانزک رپورٹ تفتیش کا حصہ ہوگی، اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہو کر احتجاج کا الزام ہے، ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے، جو ملزم کی 9 مئی کی ویڈیوز کا تعین کرے گا۔
اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

