اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا مختلف مساجد کا دورہ ،نماز تراویح کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے مختلف مساجد کا دورہ کر کے نماز تراویح کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مساجد کے خطیبوں نے اے سی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا کہ جمعتہ المبارک کے خطبے میں کورونا وائرس سے بچائو کے حکومتی پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
