Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے بندے توڑنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، حکومت ذمہ دار ہے: ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے بندے توڑنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، حکومت ذمہ دار ہے: ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں پی ڈی ایم حکومت سے ہے۔ ہمارے بندے بھی حکومت ہی توڑ رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ انہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ موجودہ حکومت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو میں اس چیز کا ذمہ دار نہیں سمجھتا ہم سیاسی پارٹی ہیں۔ اور اداروں اس معاملے میں کہاں سے آگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔