Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان اور فیض حمید کے خلاف درخواست دائر

عمران خان اور فیض حمید کے خلاف درخواست دائر

پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید کے خلاف درخواست کی سماعت میں کہا کہ کمیشن بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے آپ حکومت سے پہلے رابطہ کریں۔
پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فیض حمید کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے معاہدےکئے جس نے طالبان کو دوبارہ بحالی میں مدد کی، معاہدوں کی تحقیقات اورملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جسٹس عبدالشکور نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتائیں عدالت ایسے معاملات میں مداخلت کرسکتی ہے؟ کمیشن بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے آپ حکومت سے پہلے رابطہ کریں۔
جسٹس عبدالشکور نے استفسار کیا ایمل ولی خان کون ہے اور کیا کام کرتا ہے، بابر خان یوسفزئی نے بتایا کہ ایمل ولی خان سیاسی پارٹی کا صوبائی صدر ہے۔
جس پر جسٹس وقار احمد کا کہنا تھا کہ کیا پہلے ایسا ہوا ہے عدالت نے کمیشن بنانے کا حکم دیا ہو، یہ اختیار حکومت کا ہے حکومت کہے تو کمیشن بن سکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ اس کو دیکھیں اور عدالت کی رہنمائی کریں، چائے کے وقفے کے بعد اس کیس کو دوبارہ سنیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔