سماہنی(آئی پی ایس )ترجمان تحصیل انتظامیہ سماہنی کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور مناسب داموں اشیا ضروریہ کی فراہمی اورکورونا وائرس ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لیے حسب الحکم ڈپٹی کمشنر بھمبر و اسسٹنٹ کمشنر،چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نائب تحصیلدار سماہنی راجہ محمد شکیل نے ہمراہ پولیس نفری پولیس بازار کی چیکنگ و پڑتال کی۔دوران پڑتال نائب تحصیلدار سماہنی نے تاجران اور دوکاندار حضرات کو سختی سے احکامات جاری کئے کہ دوران رمضان جاری شدہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروختگی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ساتھ کورونا وائرس ایس او پی پر بھی مکمل عملدرآمد کریں ،خلاف ورزی کرنے والے تاجر کے خلاف فوری کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔
ہوماسلام آباددوران رمضان میں جاری شدہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروختگی کو یقینی بنائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،راجہ محمد شکیل
دوران رمضان میں جاری شدہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروختگی کو یقینی بنائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،راجہ محمد شکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
