ہومپاکستانجتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد ،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کو بزور طاقت کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقا کی علامت سمجھے جاتے ہیں،ان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے، جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔