اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف کے اکائونٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے درخواست گذاراکبرایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو بھی رواں سال مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
