سرگودھا،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شعبہ تعمیرات سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔سرگودھا میں کم قیمت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ 10 برس کے دوران 10 ہزار روپے مہینے کی قسط نیم متوسط طبقہ اپنا گھر حاصل کرسکے گا اور اس منصوبے کے آغاز پر ہر اس شخص کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے منصوبے کے لیے کوششیں کیں۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کو اپنا گھر مل رہا ہے، یہ منصوبہ ان لوگوں کیلئے ہے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے، لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 ہزار ماہانہ قسط پر 10سال میں گھر اپنا ہوجائے گا، اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، سال کے آخر تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہاوسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں کیونکہ ان کے لیے کبھی گھر بنے ہی نہیں، کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔
سال کے آخر تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہاوسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
