راولپنڈی: پی ٹی ائی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کے نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واپس لے لئے ہیں، دونوں رہنماوں کو دو دن قبل رہائی کے بعد دوبارہ نظر بند کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کو تھری ایم پی او کے تحت مزید 15 دن کے لیے نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
