ہومپاکستانریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیرداخلہ

ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری سمیت سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباد دی ۔اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے کلیر کروالی گئی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے کئے کھلوا لیا گیا ہے،رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔