لاہور:پنجاب حکومت نے9مئی کوکوریج کرنیوالے صحافیوں کی گرفتاری کے معاملے پرجرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں صدرپی ایف یوجے،صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس شامل ہوں گے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل لیگل پنجاب کمیٹی کے کنوینرہوں گے،کمیٹی ضلعی پولیس افسراورصحافیوں میں ربط کارکے طورپرکام کریگی۔عامر میر نے کہا کہ نگراں حکومت میڈیاکی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے، مذکورہ کمیٹی صوبے میں صحافیوں کاتحفظ یقینی بنائیگی اور ان کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اورازالہ کریگی۔ دوسری جانب پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرراہد رفیق بٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سیکمیٹی بنانیکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کادیرینہ مطالبہ حل کردیا۔
نو مئی واقعات:کوریج کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی قائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
