ہومپاکستانجمعیت علمائے اسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

مانسہر ہ ،پولیس نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔05جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا کہ تھا کہ مفتی کفایت کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، اور وہ کے پی پولیس کو مطلوب ہیں اس لیے انھیں گرفتار کر کے کے پی پولیس کے حوالے کیا جائے۔جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کررکھی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔