اسلام آباد(ارمان یوسف)پاکستان اور امریکا اعلی سطح ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ پاکستان میں ہو گا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق امریکا نے پاکستان کو سفارتی سطح پر ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد سے آگاہ کر دیا۔ امریکی ماہرین صحت اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام وفد کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا پہلا فیز جولائی 2022 میں امریکا میں ہوا تھاجبکہ دوسرا فیز ستمبر 2022 میں ہونا تھا۔ گزشتہ حکومت میں پاک امریکا تعلقات میں خرابی پر دوسرا فیز نہیں ہوا تھا۔وزات صحت ذرائع کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے،یاد رہے پاکستان اور امریکہ کے در میان تجارت کے حوالے سے مذاکرات 7سال کے طویل وقفے کے بعد دوماہ قبل بحال ہوئے ۔
