پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی انتقال کر گئے ہیں۔
شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا اور کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کے بیٹے عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ کل رات کو شعیب ہاشمی کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
شعیب ہاشمی کی بیٹی انگلینڈ میں ہے اس کی آمد پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بستر پر تھے، نہ بول سکتے تھے اورنہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔
شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا۔
شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں۔
شعیب ہاشمی 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہے۔ شعیب ہاشمی کو 1995 میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔
معروف اداکار و ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
