ہومپاکستانصدر مملکت کامعروف صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن آئی اے رحمان کی وفات پر اظہار ِافسوس

صدر مملکت کامعروف صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن آئی اے رحمان کی وفات پر اظہار ِافسوس

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن آئی اے رحمان کی وفات پر اظہار ِافسوس کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، آئی اے رحمان اپنے شعبے میں قائدکی حیثیت رکھتے تھے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحافت اور انسانی حقوق کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔