ہومپاکستانآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عثمان بزادر کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عثمان بزادر کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع

لاہور (سب نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کے معاملے پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عثمان بزدار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا پروگریس ہے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عثمان بزدار تفتیش کیلئے نیب میں پیش نہیں ہوئے۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کہاں ہیں؟ ،وکیل کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی والدہ کودل کی تکلیف ہیوہ والدہ کیساتھ ہیں۔
عدالت نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزدار نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
وکیل نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی، فاضل جج نے کہا کہ کیس کوہومیوپیتھک طریقے سے چلا رہے کبھی ملزم عدالت نہیں آتاکبھی نیب آفس نہیں جاتا، اگر عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوتے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں، آپ عدالت کے حکم کے باوجود انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے۔
عدالت نے عثمان بزادرکو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی اور کہا کہ 18مئی کو عبوری ضمانت کافیصلہ سنا دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔