اسلام آباد(سب نیوز)سابق چیف جسٹس کے صاحب زادے کی آڈیو اور اسمبلی کارروائی ریکارڈ سپریم کورٹ کو دینے کا معاملہ،خصوصی کمیٹی کا چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت بند کمرے(ان کیمرہ)کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزارت قانون سے قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق ریکارڈ سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کئے جانے پر رائے مانگ لی۔
اسلم بھوتانی چیئرمین کمیٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون پیر کو اپنی رائے سے آگاہ کرے گی، کمیٹی کے آئندہ اجلاس 24 مئی کو ہوگا،آئندہ اجلاس میں وزارت قانون کی رائے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، ایف آئی اے سیسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحب زادے نجم ثاقب کی آڈیو کی تحقیقات سے متعلق اگلے اجلاس میں پیش رفت رپورٹ مانگی گئی ہے۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ ایف آئی اے بتائے گی کہ مبینہ آڈیو اصلی ہے یا نہیں،اگر ایف آئی اے نے کہا کہ تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار ہے تو انہیں مزید وقت دیا جاسکتاہے،ہم حقائق جانے کی کوشش کررہے ہیں،چاہتے ہیں کسی سے نا انصافی نہ ہو۔ کمیٹی نے 15 دن میں پارلیمنٹ کو دونوں معاملات سے متعلق رپورٹ پیش کرنی ہے۔
ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
