ہومبریکنگ نیوزانٹر نیٹ کی بندش پر وزاء برہم؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انٹر نیٹ کی بندش پر وزاء برہم؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے آج دوبارہ ہونے والے اجلاس کے اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز کثرت رائے سے مسترد کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کی تجویز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی، پیپلزپارٹی، جییوآئی، بی این پی مینگل کے ارکان نے ایمرجنسی کی مخالفت کی اور مقف اختیار کیا کہ ایمرجنسی لگانے سے ملک کی مزید بدنامی ہوگی، جن کیلئے ایمرجنسی لگائی جارہی ہے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا, کوئی سمجھ رہا ہے ایسے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے تو یہ ٹھیک سوچ نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ کی بندش پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو رہا ہے، لوگوں کا اب انٹرنیٹ سے روزگار منسلک ہے، اسے مزید بند نہ کیاجائے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے انٹرنیٹ کھولنے کا کوئی واضح وقت نہیں بتایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کمزور مقدمات بنانے پر ارکان نے وزیر قانون پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی ممکنہ کارروائی کا ڈٹ کرمقابلہ کرنیکا فیصلہ کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ ایسی صورت میں نہ صرف کابینہ بلکہ ساری پارلیمنٹ ساتھ کھڑی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کی صبح دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔