ہومبریکنگ نیوزملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال،سوشل میڈیا سائٹس بھی چل گئیں

ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال،سوشل میڈیا سائٹس بھی چل گئیں

اسلام آباد:مسلسل چار روز بند رہنے کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہی تین دن سیانٹرنیٹ سروس بند کی تھی ۔ابھی وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ بحالی کی ہدایت کر دی ہے۔ترجمان ٹیلیکام انڈسٹری کے مطابق 3 روزمیں ٹیلی کام سیکٹرکو2 ارب 46 کروڑکا نقصان ہوا۔آل پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹرکو10 ارب کا نقصان ہوچکا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی القاد رٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہونے والی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کو بند کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔