ہومپاکستانجہانگیر ترین کی سپورٹ کا مقصد انہیں انصاف دلوانا ہے، ملک نعمان لنگڑیال

جہانگیر ترین کی سپورٹ کا مقصد انہیں انصاف دلوانا ہے، ملک نعمان لنگڑیال

لاہور،صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ جہانگیرترین عدالتوں کا سامنا کرنے کوتیارہیں، ان کی سپورٹ کا مقصد انہیں انصاف دلوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اکٹھے ہونے کا مقصد کوئی پلاننگ نہیں۔ ہماری کوئی ناجائزشرائط نہیں ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان اور جہانگیرترین میں فرق ہے، جہانگیرترین نے پوری پارٹی کومضبوط کیا، انکی سپورٹ کا مقصد انصاف دلوانا ہے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان اور لیڈر عمران خان ہیں، بلیک میلر نہیں، تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں، عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عدالت سے سرخرو ہوں گے، سازش کر کے جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کے پاس کیا ہے، اس کی اہلیت کیا ہے، میں لاہور کا ایم پی ہوں، یہاں سے الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں میں پی ٹی آئی کیلئے بارشوں میں بھی کھڑے رہے، خان صاحب آپ ہمیں وقت دیں، دائیں بائیں سے فارورڈ بلاک کی باتیں ہو رہی ہیں، ایسا کوئی گروپ نہیں بنا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔