ہومپاکستانانویسٹی گیشن ٹیم کالز پر ہدایات لینا بند کرے، تحقیقات ضرورکریں، مگرآزادانہ، جہانگیر ترین

انویسٹی گیشن ٹیم کالز پر ہدایات لینا بند کرے، تحقیقات ضرورکریں، مگرآزادانہ، جہانگیر ترین

لاہور، جہانگیر ترین نے تفتیشی ٹیم پر متعصبانہ تحقیقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات ضرور کریں، مگر آزادانہ ، ہم قانون کی گرفت سے نہیں بھاگ رہے۔

جہانگیر ترین نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت بلائیگی تو پیش ہونگا،آج بھی پیش ہوا ہوں، ساتھ آنیوالیساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم متعصبانہ تحقیقات کررہی ہے، انکوائری، انویسٹی گیشن ضرورکریں لیکن آزادانہ کریں، ٹیم فیئر انکوائری کرے نہ کہ کسی کی فون کال پرانکوائری کی جائے۔انھوں نے مزید کہا ہم قانون کی گرفت سینہیں بھاگ رہے، میں پی ٹی آئی کاحصہ ہوں اور یہ ہماری پارٹی ہے۔یاد رہے سیشن کورٹ نے کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک جبکہ بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔